کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۲

کابل : کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست عسکریت پسند کو قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں