ژوب میں نادرا عملے کی کمی اور ڈسپلے سینٹر کی عدم منظوری سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

ژوب : حکومت کی عدم توجہی کے باعث سٹاف کی کمی اور ڈسپلے سینٹر کی عدم منظوری سے ژوب نادرا آفس میں عوام اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد دوسرا بڑا ضلع ژوب ہے ژوب نادرا دفتر میں ضلع ژوب،ضلع قلعہ سیف اللہ ضلع موسی خیل ضلع شیرانی کے لوگوں کا ہجوم ایک مامول بن چکا ہے ہجوم کی بڑی وجہ ژوب کے علاوہ دیگر اضلاع میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث عوام ژوب نادرا آفس کی جانب رخ کرتے ہیں جس سے نادر عملے کو ٹوکن دینا یا معلومات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ژوب نادرا میں رش اورعوام کی لمبی قطاریں اس بات کا ثبوت ہے کہ سٹاف کی کمی اور ڈسپلے سنٹر کی عدم منظوری ہے جس سے روزانہ کی بنیاد سنکڑوں افراد ٹوکن رسید اور شناختی کارڈ کے حصول سے محروم ہوکر گھر لوٹ جاتے ہیں ۔انہوں حکام بالا سے پرزور اپیل کی کہ ژوب نادرا افس میں سٹاف کی کمی دور کیا جائے اور مزید ڈسپلے سنٹر کی منظوری دی جائے اور ضلع قلعہ سیف اللہ ضلع موسی خیل ضلع شیرانی نادرا دفاتر کو فحال اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو اپنے اضلاع میں شناختی کارڈ کے حصول ممکن ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں