لاہور میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ، ایک تخریب کار ہلاک، دو فرار
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر تخریب کاروں کا حملہ۔ سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک تخریب کار ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تخریب کاروں سے 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک تخریب کار ہلاک ہوا۔ ہلاک تخریب کار کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جو کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر تھا۔ ہلاک شخص کے قبضے سے کلاشنکوف ، خود کش جیکٹ اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکر برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے دو مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


