گوادر، آنکھوں کے بیماریوں کے علاج کے لیے اقدامات، متعدد اضلاع میں سینٹر کھولے جائینگے

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں blindness پروگرام بلوچستان کی تعاون سے ہم بہت جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر کے علاؤہ آر ایچ سی پسنی، آر ایچ سی جیونی، اور آر ایچ سی اورماڑہ میں آنکھوں کے بیماریوں کی حوالے سے سینٹر کھولنے جا رہے ہیں جس کی سروے ڈاکٹر احمد صاحب ڈائریکٹر آف epidemiologist بلوچستان کی سربراہی میں ہم مکمل کر چکے ہیں اور آنکھوں کے OPD کے لیے تمام سینٹر میں علیحدہ کمرے مہیاء کر دی گئی ہیں جبکہ مشینری اور آنکھوں کے آلات بہت جلد انسٹال کیے جائیں گے جس میں آپٹومیٹرسٹ (آنکھوں کے ماہر معالج) ساپیکش ریفریکشن اور سائکلوپیجک ریفریکشن دونوں کام انجام دیں گے بصارت کے نقائص، بیماریوں اور ان کی شناخت، چوٹیں اور اصلاحی ریفریکٹیو لینز تجویز کے علاؤہ پروگریسو، کروی/سلنڈریکل اور مریضوں کی بصری ضرورت پر مبنی حفاظتی چشمے اور بصارت سے محروم افراد کے لیے کم بصارت کی تشخیص اور بحالی کی خدمات/ امداد فراہم کریں گے اس کے علاؤہ بصری امراض کی بیماریوں کی جانچ، تشخیص، انتظام اور روک تھام آنکھ کا نظام اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ ماہر امراض چشم سے رجوع کرنا اور دیگر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس کے علاؤہ اگلے پلان میں یہ پروگرام ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں مریضوں کے لیے نظر کے گلاسز بنانے کی سہولیات مہیا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں