عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ، یوٹرن اور ابن الوقتی ہے‘ رانا ثنااللہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اور عید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی ہے،پنڈی کے شیطان نے خود اعتراف کیا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائیں جس میں راولپنڈی کے شیطان نے بھاگ جانے کا جرم قبول کیاتھا،پٹاخہ پھوٹنے پر دبک کر جو گھر میں بیٹھ جاتا ہے وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہا ہے،مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے،آٹا چینی چورنیازی، خسرو اور ترین کرپٹ ترین مافیا ہیں،سو ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں،شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ، یوٹرن اور ابن الوقتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں