طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی، فواد چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بچانے کی بجائے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ میں گم طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان کی گفتگو پر اب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے، موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر ہے اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں