کوئٹہ، کار چور گروہ کے 2 ارکان سمیت تین افراد گرفتار، مسروقہ گاڑی اسلحہ و منشیات برآمد

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی مختلف کاروائیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں گاڑیاں چوری کر نے والے گروہ کے 2ارکان سمیت تین افراد گر فتار مسروقہ گاڑی اسلحہ و منشیات بر آمد ۔پو لیس حکام کے مطابق پو لیس نے کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں کاروائی کر تے ہوئے گاڑی چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزمان بشیر احمد کو اورنور محمد کو فائرنگ کے تبادلے میں گر فتار کر لیا اور انکے قبضے سے چوری شدہ گاڑی دو پستول بر آ مد کر لئے ۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں پو لیس نے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر کے ایک سو بیس گرام چرس برآمد کر لی پو لیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں