کوئٹہ سیشن کورٹ کے سامنے اورنگزیب خلجی پر قاتلانہ حملہ، اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر واقعے سیشن کورٹ پر پیشی پر آنے والے ملزم اورنگزیب خلجی پر مخالف پارٹی نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک اہلکار ظہور شدید زخمی جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں