حب، سیکورٹی صورتحال کی بہتر ی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، آئی جی پولیس بلو چستان
حب(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے کہا ہے کہ پو لیس کی کو تاہیوں اور قر بانیوں کی برابر نشاندہی کی جائے ،بلوچستان کے ایک ہزار پولیس اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی اچھے اقدامات کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حب دورہ کرنے کا مقصدحب کی سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لینا تھا حب میں سیکورٹی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جو مختلف دفاتر ہیں اُن کے سیکورٹی کو بہتر کیا ہے سی سی ٹی کا استعمال کررہے ہیں تاکہ پولیس کے مختلف دفاترزسوک سینٹر سے لیکر آئی جی آفس تک وہ اصل میں عوام کے آفس ہیں اوروہاں عوام کو آنے سے منع نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسی سیکورٹی ایجنسی نہیں ہیں کہ بارڈز پر جاکے رہیںہم نے انہیں روڈز پرلوگوں کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے آپ کو معلوم ہے کہ ان ہی سٹرکوں پردہشتگردوں کو کوئی اور ٹارگٹ نہیں ملا تو انہوں نے جو ہمارے غیر مسلحہ ٹریفک کانسٹیبل کو نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس آپشنز نہیں ہوتے ہیں پولیس نے کام کرنا ہوتا ہے اُسی جگہ جہاںپولیس کانسٹیبل شہید ہوتا ہے دو گھنٹے بعد ایک اور کانسٹیبل اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا شروع کر دیتاہے ہم یہ کرتے رہیں گے ہم یہ قربانیاں دیتے رہیں گے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام پولیس کاہے تو پولیس اپنا کام کرتی رہی گی انہوں نے میڈیاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پولیس کی کمی کوتاہیاں ہیں ان کو نشاندہی کرائے مگر جہاں پولیس کی قربانیاں ہیںاُن کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے بلوچستان کے تقریبا ایک ہزار پولیس اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دیکر شہادت نوش کی ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل حالات اور کم وسائل میں وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں بہتری کی بہت گنجائش ہے وہ ہم نے ،انتظامیہ نے، شہریوں نے سول سوسائٹی ہم سب نے مل کر بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ یہاں کراچی کی طرف سے سی پی ایل سی قائم کیا جائے ۔اس ایس ایس پی لسبیلہ حب محمد مراد ،ایس پی لسبیلہ اسرار عمرانی موجود تھے ۔


