پنجگور میں 10 روز بعد بھی ٹیلیفون ایکسچینج بحال نہ ہوسکے، انٹرنیٹ سروس معطل

پنجگور (انتخاب نیوز) دس روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ٹیلیفون ایکسچینج بحال نہ ہو سکے جس سے ہزاروں لینڈ لائن فون سروس منقطع۔ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس بند ہوگئے، دس روز قبل تربت اور پنجگور کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ہوگیا، دس روز گزرنے کے باوجود بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا، علاقے کے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ اور لینڈ لائن کی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پنجگور کے دو ٹیلی فون ایکسچینج عیسیٰ اور تسپ مکمل بند جبکہ چتکان کا ایکسچینج جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے علاقے خدابادان مشرقی اور خدابادان مغربی میونسپل کمیٹی تسپ کے علاقے سریقلات تسپ ایراپ یونین کونسل بونستاں عیسیٰ سندے سر سمیت چتکان کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کا نظام دس روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکا ہے۔ صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے، پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں