پرنسپل بی ایم سی اپنی نا اہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے طلباء پر الزامات لگا رہے ہیں، بی ایس او

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بی ایس او شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں شعور کے چراغ کو بجانے کیلئے تعلیمی اداروں میں کرپٹ عناصر کے حوالے کرکے تباہی کے طرف لے جارہے ہیں تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کو کرپٹ مافیا نے اپنے کرپشن بدعنوانی سے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہیں۔ جس پر سوال کرنے تعلیمی اداروں کو تباہی سے بچانے کی کوشش کرنے والے طلبہ کو سربراہان کی جانب سے بلیک میل کیا جاتا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بولان میڈیکل کالج قومی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے بلوچستان کے غیور طلباء و طالبات علم سے روشناس ہو کر معاشرے میں ملک و قوم کہ بہتری اور خدمات سر انجام دیتے ہیں مگر بد قسمتی سے حالیہ پرنسپل نے تعلیم و تدریس عمل کے بجائے کرپشن کو پروان چڑھایا۔ پرنسپل اور کرپٹ مافیا طلباء کے سکالرشپ، ترقیاتی فنڈر و دیگر بجٹ جو ہڑپ کرکے طلباء کے حقوق پر ڈھاکہ ڈال رہے ہیں اور قومی ادارے کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے۔ بی ایم سی میں اربوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ سی ایم آئی ٹی نے پیش کی تھی۔ جس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی الٹا معاملہ کو رفع دفع کرنے کہ بھرپور کوشش کی جا رہی ہیں۔ ادارے میں کرپشن بدعنوانی کو روکنے اور طلباء کے حقوق کی بات کرنے والے سوال کرنے کی پاداش میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو پرنسپل اور مافیا مختلف طریقوں سے حراساں و بلیک میل کیا جارہا ہے۔ جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پرنسپل اور کرپٹ مافیا کو بی ایم سی طلباء الائنس کے نمائندوں کو بلیک میل کرنے کہ کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔ سوال کرنے کو غلط رنگ دیکر اپنے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے انتقامی کاروائی کرنا بند کیا جائے۔ اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ کرپٹ پرنسپل اور مافیا کو طلباء کو بلیک میل کرنے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر تعلیمی ادارے کو مزید تباہی سے روکے بصورت دیگر بی ایس او شال زون طلباء الائنس کے ساتھ ملکر ماضی میں تحریک بحالی بی ایم سی کی طرح دوبارہ تعلیمی ادارے کو بچانے کیلئے تحریک چلا کر احتجاج کا رخ اختیار کریگا اور سخت لائحہ عمل طے کرکے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں