مقامی افراد کو گوادر پورٹ پر ملازمتیں فراہم کی جائیں، حمل کلمتی

گوادر : بی این پی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی سے ملاقات کی۔ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا گوادر پورٹ آفس آمد اس موقع پر بی این پی گوادر کے ضلعی رہنما ماجد سہرابی و میر انور بھی انکے ہمراہ تھے ایم پی اے میر حمل کلمتی نے چیئرمین گوادر پورٹ کو مقامی ماہی گیروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کو انجن کی فراہمی اور گوادر کے اولڈ سٹی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گوادر پورٹ میں مقامی افراد کو ملازمت دینے کے حوالے سے بھی چیئرمین گوادر پورٹ سے گزارش کی گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کو مکمل مسائل کی حل کی یقین دہانی کی۔ چیئرمین گوادر پسند خان بلیدی نے ایم پی اے میر حمل کلمتی کو گوادر پورٹ کے احاطے میں زیر تعمیر ڈی سیلینیشن پلانٹ اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے حوالے بریفنگ دی اور پاک چائنا ٹیکنیکل اور بندرگاہ کو ٹریڈز سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں