گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 2009ءمیں شروع کی گئی اسکیم 14 سال بھی التوا کا شکار

گوادر : گوادر ڈیولوپمنٹ اتھارٹی کی جانب 2009 میں شروع کی جانے والی اسکیم تاحال التواءکا شکار ، 14 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود الاٹیز کو انکی پلاٹ حوالے نہیں کئے جارہے جس سے الاٹیز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جی ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی گوادر کے الاٹیز کا جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ،مزکورہ اسکیم میں الاٹ شدہ پلاٹس کی حوالگی کی درخواست، ڈی جی کا لیگل سیشن کو کیس کا مکمل مطالعہ کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ کرنے کے ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی گوادر کے الاٹیز نے بد ھ کو ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور مذکورہ اسکیم میں الاٹ شدہ پلاٹس کی حوالگی کی درخواست کی۔ وفد میں الاٹیز ایسوسی ایشن کے گلزارگچکی، ڈاکٹر نوربلوچ ڈاکٹراسلم دوستین، داکٹر حفیظ بلوچ، کمبرنثار، ڈاکٹرطارق سخی شامل تھے۔ گلزارگچکی نے ڈائیریکٹر جنرل کو بتایا کہ مزکورہ اسکیم 2009میں شروع کی گئی تھی مگر 14 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود الاٹیز کو انکے پلاٹ حوالے نہیں کئے جارہے جس سے الاٹیز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹرنوربلوچ نے کہا کہ ادارہ 100 سے اوپر اسکیمات کی این او سی جاری کرچکا ہے مگر اس کی اپنا شروع کی گئی اسکیم عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے ڈی جی سے مامعلات کو حل کرنے کی درخواست کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ چونکہ سن 2018 میں منعقدہ ایک اجلاس میں ان سے کمٹمنٹ کیا گیا تھا کہ 3 مہینے کے اندر تعمیری کام کا آغاز کرکے الاٹیز کے تعمیرات کی اجازت دی جائے گی لہٰذا اس وعدے کا پاس رکھا جائے۔ڈی جی نے وفدکے مطالبہ کو سامنے رکھتے ہوئے ادارے کے لیگل سیشن کو ہدایت کی کہ کیس کا مکمل مطالعہ کرکے ایک ہفتے کے اندران کو رپورٹ کیا جائے تاکہ دیگر معاملات کو ڈسکس کرکے اسکیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جاسکے۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد اس موضوع پر ان سے معلومات لے لیں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ جہاں تک ان بس چلتا ہے وہ الاٹیز کے ساتھ ہونگے۔ وفدنے انکا شکریہ اداکیا اورامید ظاہرکی کہ جی ڈی گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکیم کی بہتری کے لئے اپنی کاوشیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں