ایف سی نے آٹھ افراد کی لاشیں لیویز کے حوالے کردیں، ٹی ایم سی ہسپتال تربت منتقل

تربت (انتخاب نیوز) لیویز فورس نے ایف سی ہیڈ کوارٹر سے چار لاشیں ٹی ایم سی ہسپتال تربت منتقل کردی ہیں، چار دیگر کو جلد ہسپتال منتقل کردیا جائے گا، ہسپتال ذرائع۔ بلوچستان لیویز کے مطابق ایف سی کینٹ تربت ہیڈ کوارٹر سے لاشیں اٹھائی ہیں، لاشوں کے حوالے سے معلومات نہیں۔ سیکورٹی فورسز نے نے آٹھ لاشیں لیویز کے حوالے کر دی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ٹی ایم سی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع نے ابھی تک ان لاشوں کے حوالے سے کوئی اور معلومات ظاہر نہیں کیں۔

کچھ لاشیں بری طرح مسخ ہیں،۔ لیویز کے مطابق ایف نے ساؤتھ بلوچستان کے ہیڈکوارٹر تربت سے 8 لاشیں لیویز فورس کے حوالے کردی ہیں تاہم ایف سی نے لاشوں کے بارے میں مذید کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے، ایک سنیئر لیویز آفیسر کے مطابق ممکنہ طور پر لاشیں ایف سی کے ساتھ دشت اور نگور کے پہاڑی ایریا میں ڈرون حملہ یا جھڑپ میں مارے جانے والے مسلح افراد کی ہوسکتی ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں لائی گئی لاشوں میں سے کچھ بری طرح مسخ اور جلے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں