کراچی کی اہم عمارتوں کی سیکورٹی میں سنگین خامیوں کے انکشاف، انتظامات ناقص قرار

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کی اہم ترین عمارتوں کی سکیورٹی میں سنگین خامیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سندھ پولیس اسپیشل برانچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، سندھ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے سیکورٹی آڈٹ میں تینوں عمارتوں کی سیکورٹی کو ناقص قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے 4 واک تھرو گیٹس میں سے ایک ناکارہ پایا گیا، دھماکہ خیز مواد کا کھوج لگانے والے آلات، گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم، گاڑی کو روکنے کے لیے ہائیڈرالک وہیکل بلاکر، ٹائرز کو مفلوج کرنے کا نظام سرے سے موجود ہی نہیں ہے، عمارت میں واچ ٹاور بند ہیں، سیکورٹی کی دوسری لیئر، بنکر یا سیف ہاو¿س نہیں ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں اخراج کا پلان موجود نہیں ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بھی گاڑیوں کا معائنہ کرنے والے شیشے، خاردار تاریں، واچ ٹاور سمیت سیکورٹی کے دیگر انتطامات موجود نہیں ہیں، عمارت کی چھتوں پر تین سیکورٹی پوسٹ بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سٹی کورٹ کی عمارت میں بھی 10 میں سے 2 واک تھرو گیٹس ناکارہ ہیں، 299 سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے جبکہ دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات، خاردار تاریں، سیکورٹی پوسٹ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی اور سٹی کورٹ میں سیکورٹی انچارج کی پوسٹ بھی خالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں