بارڈر کاروبار کا فائدہ مخصوص طبقہ اٹھا رہا ہے ،آل پارٹیز کیچ

تربت(نمائندہ انتخاب ) آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینر خالد ولید سیفی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں بارڈری کاروبار میں اور عوام وکاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کیچ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کیاگیا، اجلاس میں آل پارٹیز کیچ میں شامل جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان شریک رہے، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور، فضل بلوچ، بی این پی کے رہنماءسیدجان گچکی، پی این پی کے رہنماءخان محمدجان گچکی،جمعیت علماءاسلام کے عبدالحفیظ مینگل، جماعت اسلامی کے امیر غلام یاسین بلوچ، غلام اعظم دشتی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے یلان زامرانی، پیپلز پارٹی کے احدالہٰی، تربت سول سوسائٹی کے جمیل عمر، مبارک بلوچ، نیشنل پارٹی کے حفیظ علی بخش،انجمن تاجران کیچ کے صدر اسحاق روشن دشتی، جمال مری ودیگر شریک تھے، اس موقع پر شرکاءنے کہاکہ باڈر کاروبار کا فائدہ سرکار کی سرپرستی میں غریب عوام کے بجائے مخصوص طبقہ اٹھارہاہے، آل پارٹیز کیچ عام عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف ملنے تک چھین سے نہیں بیٹھے گی اس حوالے آل پارٹیز کیچ ہفتہ کے روز تربت پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرے گی اور لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں