دالبندین، ٹریفک کے دوحادثات میں 7افراد زخمی

دالبندین:دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گردی جنگل سے دالبندین آنے والی تیز رفتار کار گاڑی دالبندین کے قریب الٹنے سے کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ نوشکی سے دالبندین آنے والی تیز رفتار وٹز کار گاڑی چارسر کے قریب الٹ گئی جس سے وٹز کار گاڑی میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین میں طبی امداد فراہم کردی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں