نال و گردونواح میں اتائی ڈاکٹر غریبوں کو لوٹنے لگے، انتظامیہ منشیات کی فروخت بند نہ کراسکی
خضدار (انتخاب نیوز) نال و گرد ونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، اتائی ڈاکٹر غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار، عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ نال و گردو نواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، غریب لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس کے باجود ابھی تک ان کی خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ عومی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں مزید مشکلات سے بچائیں۔ علاوہ ازیں نال و گردو نواح میں منشیات کا کاروبار عروج پر، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے روز بروز منشیات کے عادی افراد کے تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، نال انتظامیہ نوٹس لے، عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ نال، گریشہ، درنیلی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا کاروبار روز بروز بڑھنے کی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ ہونے لگیں، نوجوان نسل منشیات کی عادی ہورہی ہے، اس کے باوجوو نال انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتی، ہیروئن، کرسٹار، شیشہ، تریاق ودیگر خطرناک قسم کے نشے سرعام فروخت ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار، ایس ایس پی ودیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


