ماحل بلوچ کی رہائی میں بی این پی اپنا کردار ادا کرے، لواحقین کا مطالبہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماحل بلوچ کی رہائی کیلئے آج دوسرے روز ریڈ زون کوئٹہ میں گورنر ہاو¿س کے سامنے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری۔ اس موقع پر ماحل بلوچ کے لواحقین نے میڈیا کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں یہ امید ظاہر کی اور اپیل کی کہ ماحل بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچ سیاسی جماعتیں اور خصوصاً بی این پی اپنا کردار ادا کرے، کیوں کہ ہمیں ماحل کی زندگی اور سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں، ماحل کو بغیر کسی وکیل کے ریمانڈ پر لے جایا گیا ہے، پچھلے آٹھ دنوں کی غیر قانونی حراست اور تشدد سے وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہے۔ ماحل بلوچ کے اہلخانہ نے مزید کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لے کر اسے باعزت بری کیا جائے اور ہمیں اس کرب اور اذیت کی زندگی سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


