قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ چمن شاہراہ کو سید حمید کراس کے مقام پر روڈ بلاک کردیا گیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاکوزئی قومی اتحاد کی جانب سے عطااللہ نامی شخص کے قتل کا نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبے کے مطابق نامزد ملزم کے خلاف مقدم درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں