بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر کا انٹرا پارٹی الیکشن 6 مارچ کو کروانے کا اعلان

خضدار :بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسرار زہری نے انٹرا پارٹی الیکشن چھ مارچ کو کروانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسرار زہری نے انٹرا پارٹی الیکشن 6مارچ کو بلو چستان کے ضلع خضدار میں کروانے کا اعلان کیا ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسر ارزہری نے کہا کہ بی این پی(عوامی) ایک جمہوری پارٹی ہے انٹرا پارٹی انتخابات سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی مضبوطی کے لئے بروقت انٹرا پارٹی انتخابات ضروری ہیںملک میں جمہوریت کے فروغ میں سیاستدانوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کے اعتماد کے بغیر کوئی بھی سیاسی جماعت مضبوط نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں