ماحل بلوچ کو عدلیہ سے انصاف کی فراہمی کی امید پر لواحقین نے دھرنا ختم کیا، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ماحل کے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون گورنر ہاوس کے سامنے اپنا دھرنا اس امید پر ختم کیا کہ عدلیہ انہیں انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ ماحل بلوچ کو کچھ عرصہ قبل کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں