معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، تخریب کار اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، تخریب کاری کے خلاف مزید مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو تخریب کاری کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دیرپا امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
Load/Hide Comments


