بی ایس او قلات کی جانب سے سانحہ بارکھان کی امیرہ بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن

قلات :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن قلات زون کی جانب سے گزشتہ شب سانحہ بارکھان میں امیرہ بلوچ کی یاد میں شمع روشن کر کے انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بی ایس او قلات زون کی جانب سے مرکزی کال کے مطابق شہید بارکھان امیرہ بلوچ کی یاد میں ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں اور حکومت وقت سے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئے روز بلوچستان میں جبری گمشدگی اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس سلسلے کو بند کیا جائے۔ اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر ثنا بلوچ، زونل صدر ظہیر بلوچ، سابقہ زونل جنرل سیکرٹری مرشد ثاقب بلوچ، بی ایس او قلات زون کے سینئر ممبران وہاب بلوچ، امیر بلوچ ،عارف بلوچ، علی اکبر بلوچ اور دیگر نے شرکت کرکے شہید کیلئے دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں