خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

خضدار (این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ شب دس بجکر 45 منٹ پر ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5اور گہرائی 40کلومیڑ زیر زمین رکارڈ کی گئی ،،زلزلے کامرکز خضدار سے150کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں