پنجگور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار دوران علاج چل بسا

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، بعدازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان نیو کمپلیکس بازار بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی انصار شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مزید کاروائی سیکورٹی ادارے کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں