بلوچستان میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات اتوار کو ہوں گے

کوئٹہ:بلوچستان کے 32 اضلاع میں 14 دسمبر 2022ءکو لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ جہاں کئی اضلاع میں کافی کونسلوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہ گئی۔ بلوچستان کے 16 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار اور مستونگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع پشین کے ایم سی حرمزئی اور دیگر دو اضلاع حب اور لسبیلہ کی کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر آج 5 مارچ 2023ءکو پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں