احکامات نہ ماننے پر بلوچستان پولیس کے 68 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان نے حکم عدولی پر 68 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا۔ معطل کئے جانے والوں میں 5 ایس ایچ اوز اور سی آئی اے انچارج 48 سب انسپکٹرز 2 اے ایس آئیز شامل ہیں۔آئی جی پولیس نے سب انسپکٹرز سمیت دیگر اہلکاروں کا تبادلہ بحیثیت انسٹریکٹر پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ کیا تھا، آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 68 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او بروری درین خان، ایس ایچ او گوالمنڈی اعجاز احمد، ایس ایچ او قائد آباد سلیم رضا، ایس ایچ او زرغون آباد آصف مروت، ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان، سی آئی اے انچارج نظام خان سمیت 49 سب انسپکٹرز دو اے ایس آئیز اور اہلکار بھی شامل ہیں جن میں انسپکٹر غلام صدیق ملغانی، ایس آئی سید صابر حسین، ایس آئی محمد وسیم، ایس آئی شائستہ خان، ایس آئی محمد اشرف، ایس آئی محمد عارف، ایس آئی ذوالفقار علی، ایس آئی محمد فاروق، ایس آئی نوید حسین شاہ، ایس آئی عبدالرحمن، ایس آئی بشیر احمد، ایس آئی محمد امجد، ایس آئی محمد شکیل، ایس آئی محمد بشیر، ایس آئی طاہر انور، ایس آئی علی احمد، ایس آئی سلیم رضا، ایس آئی عرفان علی، ایس آئی سجاد احمد، ایس آئی اصغر علی، ایس آئی محمد اجمل اعوان ، ایس آئی طارق محمود، ایس آئی نظام الحق، ایس آئی عتیق الرحمان، ایس آئی آصف نواز، ایس آئی پائے دین خان،ایس آئی عبدالوکیل، ایس آئی خالدالرحمان بڑیچ، ایس آئی اکرم لغاری، ایس آئی عبدالغفور، ایس آئی اعجاز احمد، ایس آئی کامران یوسفزئی، ایس آئی مصطفیٰ حسین ، ایس آئی محمد خان، ایس آئی محمد اسحاق شاہوانی، ایس آئی شفیق الرحمان، ایس آئی خالد محمود، ایس آئی بلال احمد، ایس آئی ملک آصف، ایس آئی شکیل احمد،اے ایس آئی اشفاق احمد شاہ، اے ایس آئی محمد وسیم، ایس آئی الطاف حسین، ایس آئی شادی خان، ایس آئی معظم خان، ایس آئی عطاءالرحمان، سید اسد اللہ، حیات اللہ، محمد اسماعیل، فاطمہ کنول، تحریم، محمد خان، عنایت اللہ، علی احمد، امجد محمود، رحمت اللہ، عزت اللہ، پرویز حاصل، عمر زبیر، عبدالمتین، محمد اشتیاق، عبدالرحیم اور محمد یاسین شامل ہیں افیسران اور اہلکا روں کی معطلی کا حکم آئی پو لیس نے گزشتہ روز صادر کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں