پاک ایران مال بردار ٹرین سے چینی کی اسمگلنگ ناکام، 112 ٹن چینی برآمد

چاغی : پاک ایران مال بردار ٹرین میں چینی کی بیرون ملک اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے جسے حکام نے ناکام بنادیا، ضلعی انتظامیہ چاغی اور کسٹمز نے ٹرین سے 112ٹن چینی برآمد کرلی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے زاہدان کے درمیان چلنے والی پاک ایران ٹرین سروس میں بھاری مقدار میں چینی چاغی منتقل کی جارہی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ اور کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 50کلو گرام چینی کے 2ہزار 240تھیلے (112ٹن چینی)برآمد کرلئے۔حکام کے مطابق برآمد شدہ چینی چاغی سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں