خضدار، نال میں ایک سال سے تیار دستکاری مرکز کو فعال کیا جائے، عوامی حلقے

خضدار (انتخاب نیوز) نال میں دستکاری مرکز کی عمارت اور اس کیلئے عملے کی بھرتی گزشتہ کئی سال قبل ہوئی، اس کے باوجود تاحال ادارہ فعال نہ ہوسکا، دستکاری مرکز کی عمارت تیار ہے لیکن ابھی تک فعال نہ ہوسکا۔ دستکاری مرکز کا مقصد غریب بیوہ عورتوں کو روزگار اور ان کی سلائی کڑھائی ملک کے مختلف علاقوں میں متعارف کرانے کے علاوہ ملکی معیشت کی بہتری کےلے اچھا اقدام ہے لیکن دستکاری مرکز کی عمارت تیار ہونے کے باوجود ابھی تک فعال نہ ہونا باعث حیرت ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا نال میں تیار دستکاری مرکز کو فعال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں