جعفر آباد، خواتین کی مخصوص بلدیاتی نشست پر جعلی ووٹنگ، عدالت سے رجوع کریں گے، سربراہ کونسلراتحاد
جعفر آباد (نامہ نگار) کونسلر اتحاد کے سربراہ سردار رفیق احمدبھٹی نے کہاہے کہ بلدیاتی مخصوص خواتین کی نشست پر جعلسازی کرکے ہمارے گروپ کے امیدوار کو ہرایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے آج کی پولنگ کابائیکاٹ کیاہے ہم اِس بھوتاری نظام کومستردکرتے ہیں گورنری طاقت پرمیری دخترکے ووٹ مسترد کیے گئے ازسرنوعدالت سے رجوع کرینگے۔ بھٹی قبائل اور کونسلر اتحاد ڈیرہ اللہ یارکے سربراہ سردار رفیق احمدبھٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ 14 دسمبرکومخصوص خواتین کے نشستوں پرانتخابات ہوئے جس میں ہمارے کونسلر اتحادکے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے لیکن گورنری طاقت اورالیکشن کمیشن کی رشوت ستانی سے میری دخترکے ووٹ مسترد کیے گئے جس کیخلاف ہم نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی تھی لیکن ا±ن کافیصلہ باقی تھا پھر ا±سی نشست پرآج انتخابات غیرقانونی طور پر کیے جارہے ہیں ہم نے احتجاجاََ اِس پولنگ کابائیکاٹ کررکھاہے سرداررفیق بھٹی نے کہاہے کہ ہم جعفرآبادمیں بھوتاری نظام کومستردکرتے ہیں بھوتاروں نے عوام کوغلام بنارکھاہے جوقابل مذمت ہے۔


