وزیراعلیٰ بلوچستان کی گورنر ہاﺅس آمد، ولی کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گورنر ہاﺅس آمد۔ وزیراعلیٰ کی گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات۔ وزیراعلیٰ نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان بلوچستا ن کی ترقی، خوشحالی اور امن کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماﺅں کا بلوچستان کی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار۔
Load/Hide Comments


