ڈیرہ اللہ یار، بروہی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5 زخمی

حمید آباد (آئی این پی) ڈیرہ اللہ یارکے علاقے گوٹھ بہادر خان رند میں بروہی قبائل کے دو گروپوں میں رشتہ کے تنازعہ تصادم فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور راہگیر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار تھانہ کے حدود گوٹھ بہادر خان رند میں بروہی قبائل کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ جمیل احمد جاں بحق ہوگیاجبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ، اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یارتھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں نبحق بچے کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال پہنچا دیا زخمیوں میں تاج بی بی خدا بخش بروہی تین نامعلوم افراد شامل ہیں جبکہ آٹھ سالہ بچہ جمیل احمد موقع پر ہی جانبحق ہوگیا واقعہ دیرینہ دشمنی بتایا جارہا ہے ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یارغلام علی کنرانی نے بر وقت کاروائی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے لاکپ میں بند کر دیا مذید پولیس تفشیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں