کانوں میں بڑھتے حادثات، کانکنوں نے عدم سہولیات پر صوبائی محتسب کو درخواست دیدی

کوئٹہ :پی ایم ڈی سی کے ملازمین میں وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی تھی کی ہم مزدور کوئلے کی کانوں میں دن رات کام کرتے ہیں اور اکثر کوئلے کی کانوں میں حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔مگر نہ تو ہمارے علاج کے لیے کوئی ہسپتال ہے نہ ہی ہمارے خاندان کے دیگر افراد کے لیے کوئی علاج کی سہولت موجود ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ نے وعدے کے باوجود انہیں ہسپتال کی سہولت مہیا نہیں کی۔ چنانچہ مجبور ہو کر ہم وفاقی محتسب کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔درخواست موصول ہوتے ہیں انویسٹی گیشن کے عملے نے کارروائی کا آغاز کیا۔کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ علاج کی سہولت ملازمین کا بنیادی حق ہے۔چنانچہ وفاقی محتسب نے کام آج جاری کیے کہ فوری طور پر ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج کے لیے ہسپتالوں کا انتظام کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہیں پی ایم ڈی سی کے عملے نے فوری طور پر دو بڑے ہسپتالوں کو پینل پر لے کر ملازمین کے علاج ومعالجہ کی ذمہ داری سونپ دی۔ ملازمین اس خوشی کی خبر کو سنتے ہی وفاقی محتسب کے دفتر دوڑے چلے آئے۔اور وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگے کہ یہ محکمہ ہمارے لئے کسی فرشتے سے کم نہیں پنشن کے مسائل ہوں یا دیگر یہ محکمہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا دکھائی دیتا ہے۔اللہ وفاقی محتسب کے محکمے کو ہمیشہ آباد رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں