کوئٹہ،سبی بم دھماکہ، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔کوئٹہ میں نماز جنازہ کے بعد جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔نماز جنازہ میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ سبی کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 9 اہلکارجاںبحق اور 9 اہلکار زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں