سینیٹر منظور کاکڑ سینیٹ میں بی اے پی کے پار لیمانی لیڈر مقرر
کوئٹہ : سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تبدیل ،سینیٹر منظور کاکڑ بی اے پی کے پار لیمانی لیڈر مقرر کر دئے گئے ۔ منگل کو وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے نام خط میں لکھا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ کوبطور پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔جس پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے سینیٹرمنظور کاکڑ کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
Load/Hide Comments


