بلوچستان صوبائی زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو کردی گئی

کوئٹہ:محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو کردی گئی ہے۔ جس کی مدت تین سال جوکہ 20مئی 2020ء سے 20مئی 2023ء تک ہوگی۔صوبائی زکوٰۃکونسل کے چیئرمین جسٹس (ر) نادر خان درانی ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں مولانا انوار الحق حقانی،مولوی عبدالواحد،حافظ رسول بخش بھٹی،رحیم بخش روشن،عبدالغفور ہوت،فتح علی،پروین صحبت،فرزانہ تبسم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں