جھالاوان میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے مطالبات پر جلد پیشرفت ہوگی، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے دو ہفتوںمیں پیش رفت کی یقینی دہانی کرائی ہے جو قابل تحسین اقدام ہے مذاکراتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی خضدارمیر یونس عزیز زہری، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی، شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے مشکور ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے دورے کے دوران احتجاج پر بیٹھے ہوئے اساتذہ اور طلباءسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ہم نے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج کو مطالبات سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے احتجاج پر بیٹھے اساتذہ اور طلبہ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تمام مطالبات پر مثبت پیشرفت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کی یقین دہانی پر اساتذہ اور طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں