تمام ادارے قابل احترام ہیں، جبری گمشدگیوں کے حوالے سے جدوجہد جاری رہے گی، نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لیے تمام اداراے قابل احترام ہیں، ہم اداروں میں موجود ان سنجیدہ اور اپنے کام سے مخلص دوستوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ملکی قوانین کے تحت اور انسانی حقوق کے ادارے کے طور پر کام کرنے اور غیر جانبدار رہنے کی پالیسی کی اخلاقی طور پر مدد کرتے آرہے ہیں، ہم ان دوستوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جس طرح وی بی ایم پی اپنے قیام سے لے کر اب تک لاپتہ افراد کے مسئلے پر سیاست اور پروپیگنڈا سے گریز کرکے غیر جانبدار رہ کر ایک انسانی حقوق کے ادارے کے بطور ثبوت کے ساتھ حقیقی طور پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو پیش کیا ہے اس طریقہ کار کو جاری رکھا جائیگا، تنظیم کی انسانی ہمدردی کے بنیاد پر غیر جانبدارانہ اور حقیقی و بنیادی کام کرنے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسکے کام کو معتبر سمجھا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے، اس اعتماد کو تنظیم کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور نہ ہی اس اعتماد کو کسی کو خراب کرنے کی اجازت دے گی۔


