گوادر، نوجوان ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، چینی سفیر

یونیورسٹی آف گوادر کے طلباء کے لیے چینی سفیر کی خصوصی اسکالرشپ ایواڈ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف گوادر میں کیا گیا۔جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے طلباء میں ایوارڈ لیٹر تقسیم کئے۔ تقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی آف گوادر دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، فنانشل ایڈ اینڈ سکالرشپ کے ڈائریکٹر شہیک علی، ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹس افیئرز سعدیہ نصیراور دیگر فیکلٹی ممبران اور ایڈمن سٹاف نے شرکت کی۔پاکستان میں جمہوریہ چین کے سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے ان شاندار طلباء کو تربیت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک و قوم کی امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ گوادر کے ہر نوجوان طالب علم کا مستقبل روشن ہوگا اور وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے سکالر شپ کے لیے ایوارڈ لیٹر حاصل کرنے والے کے طلبہ کو وظائف کی فراہمی کے لیے فراخدلی سے عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گوادر یونیورسٹی کے طلباء کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے اپنے مستقبل کے خوابوں کے تعاقب میں چینی سفیر کے تعاون اور فراخدلی کو بھی سراہا۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹر فنانشل ایڈ شہیک علی کی کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی گوادر اپنے طلباء کو ایسے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں