قبضہ مافیا کیخلاف مری آباد کوئٹہ کے رہائشی کی پریس کانفرنس، تحفظ فراہمی کا مطالبہ
کوئٹہ (آن لائن) مری آباد کے رہائشی لعل محمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میرے گھر کے قریب قبضہ مافیا کی جانب سے نالے پر غیر قانونی قبضہ کر کے تین منزلہ پلازہ قائم کیا گیا عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں انکروچمنٹ سیل کے ذریعے تجاوزات ختم کر کے مجھے تحفظ دیا جائے یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میرے گھر مری آباد علمدار روڈ مومن آباد میں ایک پرانا سیلابی نالہ گزرتا ہے جس پر ایک شخص نے تجاوزات قائم کرتے ہوئے 3منزلہ عمارت کھڑی کی جس کی وجہ سے سیلاب کا پانی میرے گھر اور نزدیکی لوگوں کیلئے خطرناک ثابت ہوکر نقصان پہنچا رہا ہے میں نے عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ انٹی انکروچمنٹ سیل ، ضلعی انتظامیہ اور تمام حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ میرے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہے اور میرے مکان کے تھڑے اور دیگر حصے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ نالے پر قائم غیر قانونی پلازے کی تعمیر کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کارروائی کی گئی حالانکہ عدالت عالیہ نے میری درخواست پر تجاوزات کا حکم دیا ہے اور انتظامیہ نے حکم پر عمل نہیں کیا جس سے مجھے نقصان ہورہا ہے اور مجھ پر دباﺅ ڈال کر مذکورہ تجاوزات قائم کرنے والے شخص کی مدد کی جارہی ہے تجاوزات ختم کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مجھے تحفظ دیا جائے۔


