گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ کا برطرف ملازم کی بحالی کیلئے ایس بی کے یونیورسٹی کو تیسری با ر مراسلہ ارسال

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ نے برطرف ملازم کی بحالی کے لئے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو تیسری با ر مراسلہ ارسال کردیا ۔ گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ کی جانب سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی انتظامیہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلاجواز برطرف کئے گئے ملازم کو اسکی ملازمت پر بحال کیا جائے۔ 15 مارچ 2023 کو سردار بہادر خان یونیورسٹی کے رجسٹرار کو جاری کئے لیٹر میں ہدایت کی گئی ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ اپیلٹ اتھارٹی یعنی گورنر بلوچستان/چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے واضح احکامات کے باوجودیونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو ٹالنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس لیے آپ کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنر بلوچستان/چانسلر اپنے پہلے کے موقف پر قائم ہیں اور تیسری بار اس دفتر کو اطلاع دیتے ہوئے فوری طور پر طارق محمود کی برطرفی کا حکم واپس لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں