کوئٹہ میں 15 سال سے غیر فعال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو فعال کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں 15 سال سے غیر فعال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو دوبارہ فعال کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالجبار بلوچ نے بتایا کہ 2008 میں ایک معاہدے کے تحت ایم سی کیو اور کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تختانی بائی پاس پر ایک ری سائیکلنگ اینڈ کمپوسٹ پلانٹ لگایا تھا اس معاہدے کے تحت ایک ہزار ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر ریسائیکل ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ پلانٹ چند مہینے ہی چل سکا اس پلانٹ کے نہ چلنے کی وجہ سے ٹرینچنگ گراو¿نڈ نہ صرف وقت سے پہلے بھر گیا بلکہ کئی ماحولیاتی مسائل نے بھی جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی کی کاوشوں سے اس بند پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے اس پلانٹ کے فعال ہونے سے نہ صرف کوئٹہ کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے میں بے انتہا مدد ملے گی بلکہ ایم سی کیو کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈور ٹو ڈور سروس کا اجراءبھی کیا گیا ہے ابتدائی طور پر پانچ حلقوں میں سروس مہیا کی گئی ہے اور آہستہ آہستہ اسے باقی حلقوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں