ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو سندھ سے اغوا کر لیا گیا
ڈیرہ اللہ یار ( این این آئی ) ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو سندھ سے اغوا کر لیا گیا، ٹرک مالک رئیس زادہ فضل محمد جتوئی کے مطابق انکے ڈرائیور حاجی عبدالغنی جتوئی اور کنڈیکٹر زبیر بہرانی کو سندھ کے علاقے تنگوانی سے گزشتہ شب اغوا کر لیا گیا، ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر پنجاب سے واپس ڈیرہ اللہ یار آ رہے تھے کہ رات کی تاریکی میں تنگوانی سپر ہائی وے پر مسلح افراد نے ٹرک کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے باعث ٹرک کے شیشے ٹوٹ گئے، مسلح افراد نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اغوا کر لیا، اغوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تنگوانی تھانہ پہنچے اور مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دائر کی پولیس نے اغوا واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم مقدمہ درج کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ پولیس کی لاپرواہی سے مغویان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، پولیس فوری طور پر مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔


