نوشکی، وزیر داخلہ کے جعلی لیٹر پیڈ پر چینی اسمگل کی کوشش ناکام، سیکڑوں بوریاں ضبط، ایک گرفتار
کوئٹہ (آن لائن) نوشکی میں وزیر داخلہ کے جعلی لیٹر پیڈ پر چینی اسمگل کی کوشش ناکام، سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر سینکڑوں بوریاں چینی برآمد کرلیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا نام استعمال کرتے ہوئے نوشکی بارڈر پر اسمگلروں کی جانب سے تقریباً 600 بوریاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ایف سی اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں مشکوک گاڑی نمبر TkB 631 کو روکا دوران چیکنگ اہلکاروں کی جانب استفسار کرنے پر ڈرائیو نے وزیر داخلہ کے جعلی لیڑ ہیڈ پر مبینہ طور پر ایک جعلی دستاویز دکھائی جس کی تفتیش کہ بعد یہ معلوم ہوا کہ استعمال کی گئی دستاویز جعلی ہے ایف سی اہلکاروں نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے جعلی دستاویز کے بابت باقاعدہ صوبائی حکومت سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔