وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کیے گئے اور اجلاس سے متعلق دعوت نامے بھی بھجوا دیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اتحادیوں کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پرغور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں