چمن، سیلابی صورتحال کے باعث غیرفعال ریلوے ٹریک بحال

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)چمن ریلوے ٹریک بحال کر دی گئی ریلوے حکام گزشتہ روز درہ کوژک کی پہاڑوں پر طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ آنے سے ریل کی پٹری کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے کوٹہ چمن کے مابین چلنے والے چمن پسنچر معطل ہوگئی تھی دو روز کی کلیرینس آپریشن کے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد چمن پسنجر اپنے وقت پر چمن سے کوٹہ کیلئے روانہ ہوگی اسٹیشن ماسٹر محمدایوب اچکزی نے بتایا کہ خراب ریلوے ٹریک پر دو دن مسلسل کا جاری رہا جس کے بعد ٹریک سفر کیلئے بحال کیا گیا ٹرین کی معطلی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ٹریک کی بحالی پر مسافروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جلد ٹریک بحال کرنے پر ریلوے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ میں حکام سے ٹریک کو تین دن کے بجائے ہفتہ بھر چلانے کہ اپیل بھی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں