سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم رمضان جمعرات کو ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین میں کل نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


