ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا مقصد افغان عوام کا معاشی قتل کرنا ہے ،رضا محمد رضا

کوئٹہ (پ ر)ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگا نے کے بنیادی مقاصد میں سے ایک پشتون افغان عوام پر تجارت کے دروازے بند کرکے انکا معاشی قتل عام کرناہے۔ تا ریخی تجارتی راستوں کی بندش سے لاکھوں لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے اور ان علاقوں میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال پیدا ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا اور مرکزی سینئر سیکریٹری قادر ا?غا ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ انگریز نے اپنے استعماری طاقت کے زریعے اپنے اثر و نفوظ کو بڑھانے کیلئے ڈیورنڈ لائن افغان وطن پر مسلط کی لیکن اس دوران خط کے دونوں طرف رہنے والے عوام پر ا?مد ورفت کیلئے کوئی قدغن نہیں تھا ، تمام تجارتی راستوں پر ہندوستان سے لیکر سنٹرل ایشیا کے دیگر ممالک تک تجارت ہوتی تھی اور پاکستان بننے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ ڈیورنڈ خط کے دونوں طرف رہنے والے پشتون افغان عوام کو جدا کرنا اس لئے بھی مشکل تھا کیونکہ کسی کا گھر خط کے ایک طرف جبکہ مسجد اور کھیتی باڑی دوسرے طرف تھی اور ہے اس لئے بین القوامی قوانین کی رو سے تجارتی راستوں کی بندش اور ان اقوام اور خاندانوں کو جدا کرنا کسی طور پر بھی جائز نہیں۔ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ اور استعماری پالیسی سازوں نے تمام انسانی اوربین القوامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا غیر قانونی فیصلہ کرکے دونوں طرف کے عوام کی مرضی کے بغیر اس پر بزور قوت عملدر آمد کروایا۔پشتونخوا وطن کی سیاسی جمہوری پارٹیوں نے اس استعماری خط پر باڑ لگانے کی بھرپور مخالفت کی اور اس کے منفی اثرات کی نشاندہی بھی کی لیکن استعماری حکمرانوں نے انگریز کے کاسہ لیسوں کا ثبوت دیتے ہوئے اس پشتون افغان دشمن منصوبے پر عمل کرکے عوام کو سخت ترین مشکلات میں مبتلا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں