لندن اور برمنگھم میں بزرگ مسلمانوں کو قتل کرنے کے شبے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم نے مبینہ طور پر دو افراد پر اسپرے کرکے آگ لگا دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگانے کا پہلا واقعہ 27 فروری کو ایلنگ میں مسجد کے باہر پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقعہ پیر کو ایجبسٹن میں پیش آیا، 70 سال کے بزرگ کو آگ لگا کر زخمی کردیا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص اسپتال میں زیر علاج ہیں، آگ سے شہری بری طرح جھلس گئے تھے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں